کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی نے ملک کے باشندوں کو آج ہولی کی مبارک باد دی۔محترمہ گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور ہولی
کے رنگ میں تمام
امتیازی سلوک اور فرق خود دور ہو جاتے ہیں اور باہمی بھائی
چارہ بڑھتا ہے۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رنگوں کے اس تہوار سے تمام ہم وطنوں کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھرے۔